آپ آف لائن ہیں
منگل7؍ محرم الحرام 1440 ھ18؍ستمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی دھمکیوں کےبعد عالمی عدالتِ جرائم کا ردعمل سامنے آیا ہے، انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے کہا ہے کہ وہ خوش اسلوبی سے اپنا کام جاری رکھے گی۔

عالمی عدالت کا مزید کہنا ہےکہ وہ 123ممالک کی حمایت والی آزاد اور خود مختار عدالت ہے، جو اصولوں اور قانون کی عمل داری کے لیے کام کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کےمشیر جان بولٹن نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کومتنبہ کیا تھا۔

جان بولٹن نے کہا تھا کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے افغانستان میں امریکی فوجیوں پر مقدمہ چلایا تو اس کے ججوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دیں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں