• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالا :محکمہ جنگلات کی بدعنوان انتظامیہ نے عدالتی احکامات نظر انداز کر دیئے

ہالا(نامہ نگار)سپریم کورٹ آف پاکستان وفاقی حکومت اورمقتدرحلقےشجرکاری مہم میں مٹیاری کے جنگلا ت کوبھی شامل کریں۔ صدقہ جاریہ کادرجہ حاصل کر نے کے ساتھ فضائی اور ماحولیاتی آلودگی کےخاتمہ اورقدرتی نعمتیں فراہم کرنےوالےہالانیوسعیدآبادمٹیاری رینج فاریسٹ کے قدیم جنگلات کی زمینوں کے قبضےختم کرا کر جنگلات بحالی کی اپیل کرتےہوئےضلع مٹیاری کے شہریو ں نےالزام لگایا کہ محکمہ جنگلات کی بدعنوان مافیا سپریم کورٹ آف پاکستان کےاحکامات نظر انداز کرتے ہوئے جنگلات سےقبضےختم کرانے کے بجائے بااثر لینڈ مافیاءکےقبضوں کو استحکام کی یقین دہانی کے ساتھ کپاس اوردیگر فصلوں سےاپناحصہ وصول کرنےلگی ہے۔ دریائےسندھ کے کنارےمحکمہ جنگلات اورریونیوکی ڈیڑھ لاکھ ایکڑاراضی پر محیط سرکاری جنگلات کی زمینوں قابض افسران وڈیروں اورسیاسی بااثرمافیاءنے کاشتکا ر ی کیلئےہالا نیوسعیدآبادمٹیاری کےبھانوٹ نورکیٹی سالار وخیبرانی جاکھری بھٹہ دلوکیٹی کھنڈواوردیگر جنگلات میں غیرقانونی ہزاروں ٹیوب ویلز کیلئے حیسکو کی11000ہائی ٹرانسمیشن لائنیں بچھائی ہیں جن کی اجازت دینے والےمحکمہ جنگلات کے افسران نےقبضوں کو برقرار رکھنے کیلئے مبینہ لین دین کےعوض کروڈآئل اورسولرسسٹم کے ذریعہ اضافی ٹیوب ویلوں لگانےکی بھی اجازت دے دی ہےجبکہ سرکاری فنڈزکےساتھ ممنوعہ علا قے میں سڑکوں کاجال بچھادیا گیا ہے غیرقانونی قبضوں کےباوجود سرکاری مافیا ءنےسپریم کورٹ کےاحکامات اورعوام کےمطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے جنگلات کےدوبارہ قیام کو ناممکن بنا رکھا ہے اپوزیشن سماجی اور شہری رہنماؤں نےچیف جسٹس آف پاکستان آرمی چیف اوروزیراعظم عمران خان سےاپیل کی ہےکہ سندھ کےقدیم جنگلات کی تباہی کےذمہ داروں اورقابضین کےخلاف کاروائی کرکےرینجرفورس کےذریعہ تمام قبضےواگزاری کےساتھ مٹیاری فاریسٹ کوشجرکاری مہم میں شامل کرکے سیلاب کےپانی سے دوبارہ درخت لگاکرجنگلات بحال کئےجائیں۔
تازہ ترین