• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا کے ٹرانسپورٹ افسر عمران عزیز کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کے ٹرانسپورٹ افسرعمران عزیز کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نےکہا کہ عمران عزیز نے پوری محنت اورلگن سے اپنے فرائض انجام دیئے۔ ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔عمران عزیز نے یونیورسٹی میں گزاری ہوئی اپنی سروس کو انتہائی یادگار قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ تا زندگی اس دورانیہ کو بھول نہیں سکیں گے ۔ انہوں نے نئے ٹرانسپورٹ آفیسر زاہد اقبال کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ چیئرمین ٹرانسپورٹ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے کہا کہ سابقہ ٹرانسپور ٹ افسرعمران عزیز نے انتہائی مہارت اور خوش اسلوبی سےامور ذمہ داری انجام دیئے۔
تازہ ترین