آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ5؍ ربیع الاوّل 1440ھ 14؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائیکورٹ کے جسٹس سیدافسرشاہ نے شادی شدہ خاتون کو شادی کی غرض سے اغواء کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی7سال قید بامشقت کی سزاکالعدم قرار دیدی ملزم کی جانب سے گل درازخان ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم ایازساکن مانیری صوابی پرالزام ہے کہ اس نے تھانہ صوابی کی حدود میں 27 اپریل2014ء کو مدعی مقدمہ کی اہلیہ مسماۃ نورشیدہ بی بی کو شادی کی غرض سے اغواء کیاتھاماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم کو سات سال قید بامشقت کی سزاسنائی جس کیخلاف اس نے پشاورہائیکورٹ میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی سزاکالعدم قرار دیدی ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں