• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف‘مریم اورصفدر پیرول پررہا‘لاہور چلے گئے

راولپنڈی (جنگ نیوز)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ‘ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدرکو پیرول پر اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ۔ رہائی کےبعد تینوں افرادلاہورچلے گئے ۔ ذرائع کے مطابق انہیں ابتدائی طورپر 12گھنٹے کیلئے رہائی دی گئی ہے تاہم پیرول پر رہائی کی مدت میں اضافہ ہونے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد رہائی کے دورانیے میں اضافہ کیاجائے گا۔قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاتھا کہ شریف فیملی کی طرف سےپیرول پر رہائی کی درخواست موصول ہوگئی ہے ۔ تدفین کے روز نوازشریف اور مریم نوازکو 12گھنٹے کے لئے رہا کیا جائے گا۔جنگ نیوزکے مطابق درخواست شہبازشریف نے محکمہ داخلہ پنجاب کو لکھی ہے جس میں پانچ روز کیلئے پیرول پر رہائی مانگی گئی ہے۔

تازہ ترین