• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلثوم نواز سے متعلق بیانات پر معذرت خواہ ہوں، فیصل واوڈا

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ماضی میں کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے پر شریف خاندان سے معذرت کی ہے۔ گزشتہ روز ایک انٹرویومیں فیصل واوڈا نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے، کسی بھی شخصیت کی بیماری سے متعلق بیانات سے رہنمائوں کو اجتناب کرنا چاہیے اور اس طرح کا ٹرینڈ ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو ملکر ایسی روایات کا خاتمہ کرنا چاہیے۔

تازہ ترین