• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ انتظامیہ کا سی بی سکولوں کے انضمام کا تجربہ ناکام

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ انتظامیہ کی طرف سے سی بی سکولوں کے انضمام کا تجربہ ناکام ہو گیا، چوہڑ سی بی سکول کو سہام سکول میں ضم کیا گیا تھا جو سرکاری عمارت تھی مگر اس میں چوہڑ سکول کے بچوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر منتقل ہوئی جس پر کینٹ بورڈ انتظامیہ یہ سوچنے پر مجبور ہو گئی ہے کہ دوبارہ ان سکولوں کو الگ الگ کر دیا جائے ۔ کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ان دو سکولوں کے انضمام پر مقامی لوگوں کی طرف سے شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے ، جس پر کینٹ کے باقی سکولوں کے آپس میں انضمام کے عمل کو ترک کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین