• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ، عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، بشارت راجہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے جاری شجرکاری مہم کے تحت منگل کو صوبائی وزیر قانون ،داخلہ و پالیمانی امورپنجاب محمد بشارت راجہ نے اڈیالہ جیل میں پودا لگایا۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) سیف انجم ،ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی سیف انجم ، جی ایم سوئی گیس محمد ظہور، اڈیالہ جیل کے سپرٹینڈنٹ سعید اللہ گوندل ،پروفیسر سہیل قدر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ محمد بشارت راجہ نے لنگر خانے اور جیل میں قیدیوں کی سہولت کے لیے لگائے گئے پی سی او بوتھ کا دورہ کیا اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کو سراہا۔صوبائی وزیر نے جیل میں رکھی گئی مہمانوں کی کتا ب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔صوبائی وزیز قانون محمد بشارت راجہ نے اس موقع پر شجرکاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور اس نیک کام میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کا حصہ لینا چاہیے۔
تازہ ترین