• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کانیانظام شروع کرنے پرغور،6اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ کافیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت بلدیات کے ساتھ ساتھ صوبے میں صفائی ستھرائی کے نئے نظام پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوڑ اکرکٹ اکٹھا کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر بر وقت صفائی کو یقینی بنانے کیلئے شہری اداروں کے ساتھ ساتھ عام آدمی کو بھی اس عمل میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے ،اس تناظر میں پنجاب کے 6اضلاع میں مربوط انداز میں صفائی مہم کے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس امر کا اظہار سینئر صوبائی وزیراور پنجاب کے وزیر بلدیات عبدالعلیم خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے سیکرٹری بلدیات کو ہدایت کی کہ اُن کا محکمہ ابتدائی مرحلے میں گجرانوالہ ،فیصل آباد ،ڈیرہ غازی خان ، ملتان ،راولپنڈی اور سیالکوٹ کے اضلاع کا انتخاب کرے جہاں ہر یونین کونسل اور عوامی مقامات پر صفائی کے بارے میں آگاہی کی با قاعدہ مہم تشکیل دی جائے ۔
تازہ ترین