• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’جاتی امرا سب جیل نہیں پولیس حراست ہے‘‘

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ جاتی امراء سب جیل نہیں پولیس حراست ہے،نوازشریف اور مریم کے پرول پر رہائی میں تین دن کی توسیع کردی جائے گی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزیدکہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی پرول پر رہائی پر قانون کے مطابق عمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کےلیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم کا دورہ کیا اور وہاں محرم کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

تازہ ترین