• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمینا خان نے ٹوئٹر پر غیراخلاقی زبان استعمال کرنے والے شخص کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی ( نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے ایک صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔گزشتہ دنوںاس ویب سائٹ پر ایک صارف نے انتہائی غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے چند پیغامات شیئر کئے تھے ، جس پر اداکارہ آگ بگولہ ہوگئیں۔ اداکارہ کا مذکورہ صارف کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ان کی نظر میں ماں، بہن اور بیٹی کی کوئی عزت نہیں ، ایسے لوگ معاشرے کی برائی ہیں، ہمیں ہمارے والدین یہ نہیں سکھاتے ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ خواتین و حضرات، لڑکے اور لڑکیاں کبھی بھی کسی کی جانب سے غیر اخلاقی زبان برداشت نہ کریں ، دنیا کے تمام اچھے لوگ آپ کے ساتھ ہیں۔ ارمینا خان اداکاری کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات بھی انجام دیتی ہیں۔

تازہ ترین