• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا سے سیریز میں اسپنرز یاسر، شادب اور بلال آصف پر انحصار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلافدو ٹیسٹ کی سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں میں دو لیگ اسپنرز یاسر شاہ، شاداب خان اور آف اسپنر بلال آصف کو شامل کرکے اپنے اسپن بولنگ اٹیک پر انحصار کرے گا۔ ٹیم میں یاسر شاہ، وہاب ریاض اور بلال آصف شمولیت کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولروہاب ریاض کی ٹیم واپسی یقینی ہے۔ البتہ اوپنر سمیع اسلم اور فاسٹ بولر راحت علی ڈراپ ہو جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، امام الحق، فخر زمان ، اظہر علی، حارث سہیل، بابر اعظم، عثمان صلاح الدین ، اسد شفیق، سعد علی، شاداب خان، یاسر شاہ ، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی فہیم اشرف اور وہاب ریاض شامل ہوں گے۔ پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

تازہ ترین