• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم کلثوم نواز بہادر اور نڈر خاتون تھیں،غوث علی شاہ اور حلیم صدیقی کا اظہارتعزیت

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) مسلم لیگ کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہاور حلیم صدیقی نے اپنے بیانات میںسابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز بہادر اورنڈر خاتون تھیں، ان کی جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی،بیگم کلثوم نواز نے بدترین دورآمریت میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لیے تاریخ سازجدوجہدکی جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،بدقسمتی سے ان کی علالت سے متعلق جھوٹ پر مبنی افسوسناک باتیں کی گئیں ، نہوںنے سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اورمریم نواز سمیت غمزدہ شریف خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مر حومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
تازہ ترین