آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سمیرا احمد بخاری اور (ڈمی) مشاہد حسین سے دلچسپ ملاقات ”خبرناک“ میں دیکھیں!

کراچی (جنگ نیوز) ایم پی اے سمیرا احمد بخاری اور (ڈمی) مشاہد حسین سے دلچسپ ملاقات جمعرات کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں ہوگی۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ اگر پہلی بیوی کو پتا نہ چلے تو میں بھی محبت کی شادی کا حامی ہوں ،ہر شوہر محبت کرنے والا نہیں ہوتا اسے بنانا پڑتا ہے۔ فضل الرحمان کی طرح ہار کے جیتنے والا کھلاڑی ہوں، شہباز شریف باکسنگ کر سکتا ہے اپوزیشن نہیں۔ پروگرام کے دوران جو دیگر موضوعات زیربحث لائے جائیں گے اُن میں ”ملکہ نکلی پیا ڈھونڈنے، روٹھی بیوی کے ستم بیویوں والے ہی جانیں اور ریلوے کی لائنیں شادی کی لکیریں نہیں “ شامل ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید