• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ

فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ کیا گيا ہے جس کے نتیجے میں ان مارکیٹوں کے فریجز کا ٹمپریچر فریزر سے ہیٹر ہوگيا اور ان ميں موجود فروزن اور تازہ خوراک خراب ہوگئی۔

برطانوی میڈيا کے مطابق اس سائبر حملے سے فرانسیسی سپر مارکیٹوں کو ملین ڈالرز کانقصان ہوا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہیکرز نے اس سافٹ ویئر کا کنٹرول حاصل کیا جو ریفریجریشن یونٹس کا درجہ حرارت ریگولیٹ کرتا تھا اور اسے فریزر سے پچاس ڈگری میں تبدیل کردیا۔

اس حملے میں سپر مارکیٹس کی سو سے زیادہ چینس کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید