• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ، ناراض بیوی پر تیزاب پھینک دیا،خاتون اور3بچے زخمی

لاہور (نمائندہ جنگ) مناواں کے علاقہ روڑہ سٹاپ میں خاوند نے ناراض بیوی سمیت فیملی کے افراد پر تیزاب پھینک دیا جن میں 3بچے بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شفاقت رکشہ ڈرائیور ہے اس کی تین سال قبل نمرہ نامی خاتون سے شادی ہوئی جس سے اس کی ایک بچی ہے۔ تقریباً تین ماہ قبل گھریلو لڑائی جھگڑے کی وجہ سے بیوی ناراض ہو کر میکے آگئی۔ گزشتہ روز وہ اپنی والدہ رانی بی بی، بہن افشاں، بیٹی علیزہ، 4 سالہ بھانجی شہربانو اور بھائی مرتضیٰ کے ہمراہ موٹر سائیکل رکشہ پر آرہی تھی شفاقت نے ان پر تیزاب پھینک دیا جس سے تمام افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین