• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرواعظ کاکلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

کراچی(جاوید رشید)کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز شریف کی شریک حیات کلثوم نواز کی طویل علالت کے بعد انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے میاں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اس سانحہ پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں میرواعظ نے مرحومہ کو ایک اعلیٰ صفات کی حامل ایک باوقارخاتون قرار دیتے ہوئے پاکستانی عوام کیلئے ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ میرواعظ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ غم و الم کی ان گھڑیوں میں ہم شریف خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔ دریں اثناء میرواعظ کی ہدایت پر مشتاق احمد صوفی کی قیادت میں ایک وفد نے گزشتہ کئی دنوں سے SSA سے وابستہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شمولیت کی اور قیادت کی جانب سے ان کے جائز مطالبوں کی بھر پور حمایت کی۔ وفد نے اس موقعہ پر بتایا کہ مذکورہ اساتذہ اپنی جائز مطالبےکو لیکر احتجاج کررہے ہیں لیکن سرکار ان کے مطالبے پر کان دھرنے کے بجائے انہیں تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔

تازہ ترین