ملتان(سٹاف رپورٹر)انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) کا علاقائی دفتر بہاولپور میں قائم کردیا گیا جس میں جنوبی پنجاب کے سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسناد کی تصدیق اور اے لیول اور او لیول کی اسناد کی ایکویلنس کےلئے درخواستیں جمع کرائی جاسکیں گی، چیئرمین آئی بی سی سی حسین مدنی نے علاقائی دفتر کا دورہ کیا اورطلبا وطالبات کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔