• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبہ کو جنسی ہراساں کئے جانے کیخلاف قوم پرست جماعتوں کی ریلی

نواب شاہ ( بیورو رپورٹ)نواب شاہ کی بینظیر بھٹو یونی ورسٹی میں مبینہ طور پر طالبہ کو جنسی ہراساں کئے جانے کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں طالبہ فرزانہ جمالی کی حمایت میں نعرے درج تھے شیراز چوک پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے وائس چیئرمین زین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی وائس چانسلر بینظیر یونی ورسٹی کی پشت پناہی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ کی تحقیقاتی رپورٹ کو نہیں مانتے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے فرزانہ جمالی ہراس کیس میں مداخلت کے بعد رپورٹ تبدیل کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فرزانہ جمالی کو ہراساں کرنے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور ہم سندھ کی بیٹی کو انصاف دلانے کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔ریلی سے ایس ٹی پی کے رہنما نثار کیریواور دیگر نے خطاب کیا۔
تازہ ترین