• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور نے دوسرے بچے کی پیدائش کیلیے منصوبہ بندی کرلی

کراچی(نیوزڈیسک)کرینہ کپور نے دوسری بچے کی پیدائش کیلیے منصوبہ بندی کرلی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق،کرینہ کپور خان حال ہی میں ایک بھارتی شو کا حصہ بنیں، جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ وہ دوسرے بچے کے حوالے سے کیا منصوبہ بندی کررہی ہیں؟کرینہ کپور نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مزید دو سال‘ یعنی وہ ابھی دو سال کا وقفہ لیں گی۔اس شو پر اداکارہ کے ساتھ ان کی سب سے قریبی دوست امریتا اروڑا بھی موجود تھیں۔امریتا نے بھی اس سوال پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے کرینہ کو کہہ دیا ہے کہ اگر وہ دوبارہ حاملہ ہونے کا ارادہ کریں تو مجھے پہلے ضرور بتادیں تاکہ میں اس وقت یہ ملک چھوڑ دوں‘۔خیال رہے کہ کرینہ اور سیف 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے، دونوں ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’اوم کارا‘، ’ٹشن‘، اور ’قربان‘ وغیرہ شامل ہیں۔کرینہ کپور خان کے ہاں 2016 دسمبر میں پہلے بیٹے تیمور کی پیدائش ہوئی تھی۔

تازہ ترین