• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ور زیوں میں اضافہ

اسلام آ باد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن کی ملی بھگت اور نرمی کی وجہ سے اسلام آ باد کے رہائشی مکانوں میں تجارتی سر گرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہو ر ہا ہے۔اس سے قبل اسلام آ باد ہائیکورٹ کے حکم پر بی سی ایس نےغیر قانونی استعمال (نان کنفرمنگ) کرنے والوں کے خلاف بھر پور اپریشن کیا تھا ۔ متعدد مکان سر بمہر کئے گئے لیکن بعد میں سیا سی دبا ئو پر کئی ڈی سیل کر دیے گئے۔کئی با اثر افراد نے تجارتی استعمال ختم کرکے دو بارہ شروع کر دیا۔فائل میں لکھ دیا گیا کہ نان کنفرمنگ ختم ہو گیا ہے۔ بعض نے نئی سر گر میاں شروع کر دی ہیں۔ اس وقت اسلام آ باد کے تمام سیکٹرز بالخصوص سیکٹر جی سکس، جی ایٹ ، ایف سکس ، ایف سیون ، ایف ایٹ ، ایف ٹین ، ایف الیون ، جی نائن ، جی ٹین ، جی الیون ، آئی نائن اور آئی ٹین میں گھروں میں کلینک ، سکول ، بیوٹی پارلر ، ہاسٹلز ، آفسز ، ریسٹورنٹ اور گیسٹ ہاوس کھلے ہوئے ہیں۔ یہ تجارتی سر گر میاں نہ صرف مکینوں کیلئے اذیت کا باعث ہیں بلکہ بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی ہیں۔صرف سیکٹر ایف ایٹ کے 25گھروں میں نان کنفرمنگ ہو رہی ہے یہ فہرست چیئرمین سی ڈی اے کے دفتر میں پانچ ستمبر کو جمع کرائی گئی مگر ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔مکینوں نے چیئرمین سی ڈ ی اے افضل لطیف اور وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ گھروں میں تجارتی سر گر میاں ختم کرائی جا ئیں اور ذمہ دار افسروں کے خلاف ایکشن لیا جا ئے۔ہ
تازہ ترین