• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے خریداری کی کوشش، ملزم پکڑا گیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جعلی اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈ پر موبائل خریدنے کی کوشش کرنے والا ملزم پکڑا گیا، گزشتہ روز اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں ایک شخص جس کا نام عاطف لطیف معلوم ہوا آیا اور جعلی اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈ سے موبائل خریدنے کی کوشش کی مگر سینٹورس سکیورٹی کے ہاتھ چڑھ گیا ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ وہ عادی مجرم ہے اور اس سے پہلے بھی راولپنڈی اسلام آباد کے شاپنگ مالز میں مختلف اوقات میں جعلی کارڈ استعمال کرکے خریداری کرتا رہا ہے۔ مال کے سکیورٹی آفس میں اس کی تلاشی لی گئی تو بڑی تعداد میں جعلی اے ٹی ایمز کریڈٹ کارڈز اور شناختی کارڈ برآمد ہوئے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔ ملزم کو بعدازاں ایف آئی اے کی ٹیم جس کی قیادت انسپکٹر حمیرا کر رہی تھیں کے حوالے کردیا گیا۔
تازہ ترین