• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین بچوں کی ماں بیوہ خاتون کا اغوا ء اور زیادتی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تین بچوں کی ماں بیوہ عورت کواغواکرکے زیادتی کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ گنج منڈی کو (ص) نے بتایا کہ اس کا شوہر فوت ہو چکاہے اوراس کے3 بچے ہیں وہ کسی کام کے لئےراجہ بازار آئی جہاں اس کے پاس ایک گاڑی آکر رکی جس میں سوار2 نامعلوم افراد نے اسے زبردستی اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں پہلے سے راجہ نواز نامی شخص موجود تھا جس نے اسے 2 دن کمرے میں محبوس رکھا اور زبردستی زیادتی کر تا رہا پھر اسے گاڑی میں بٹھاکر راجہ بازار لا کر چھوڑ دیا ۔
تازہ ترین