• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضر ت عمرفاروقؓ کادور تاریخ اسلام کاروشن چہر ہ ہے، مقررین

لاہور(نمائندہ جنگ) خلیفہ دوم مراد رسول ؐ سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کایوم شہادت گذشتہ روز انتہائی عقیدت و احترام سے منایاگیا ,اس سلسلہ میں انٹرنیشنل ختم نبوت پاکستان کے زیر اہتمام جوہر ٹاؤن لاہور میں مولانا محمد الطاف گوندل کی صدارت ’’فاروق اعظمؓو امن سیمینار ہوا ۔جس سے انٹرنیشنل ختم نبوت پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد یونس حسن ،مولاناالطاف حسین گوندل،مولانا اسلم صدیقی، حافظ شعیب الرحمن، مولانا عبداللہ منیر ،مولانا حافظ محمد نعمان اور مولانا قاری عثمان غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عمرفاروقؓ اسلام کی وہ عظیم شخصیت ہیں کہ جنہوں نے جرأ ت وبہادری، عدل و انصاف، فتوحات، رعایا کے حقوق، شاندار کارناموں سے تار یخسلام کا چہرہ روشن ہے ۔ کانفرنس میں مولانا مدثر اقبال، مولانا قاری رحمت ناصر، مولانا قاری سعید احمد ڈیروی،حافظ عاطف شہزاد، مولانا محمد ابراہیم حنفی سمیت دیگر علماء اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مزیربرآں ذوالفقار احمد گھمن ،سیکرٹری اوقاف پنجاب ، ڈاکٹرطاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب نے محکمہ اوقاف ومذہبی امور حکومت پنجاب کے زیراہتمام "حضرت سیّد نا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عمر فاروق ؓ کا عہد عالم ِ انسانیت کے لیے مینارئہ نور اور عدل وانصاف ،مساوات ،بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے امتیازی مقام کا حامل ہے ۔سیدنا عمر فاروق ؓ نے عدل و انصاف کی لازوال مثالیں قائم کیں جو آج بھی مشعل راہ ہیں ۔ یہ بات مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین اور انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے خلیفہ دوم سیدنا عمر فارو ق ؓ کے یوم شہادت کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار سے مولانا محمد یوسف،مولانا عبد الغفار ،حافظ محمد اسحاق،حافظ محمد طیب قاسمی، قاری اعظم فاروق، مولانا عابد فاروقی،قاری ثاقب عزیز ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج ، پولیس ،ڈاک ،بیت المال ،جیل زراعت ،آبپاشی اور تعلیم جیسے محکمہ جات کا قیام سیدنا فاروق ؓ کے تاریخ اسلام کے سنہری کارنامے ہیں ۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ ، تحریک لبیک اسلام کے زیرِ اہتمام فاروق اعظم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدرات حضرت مفتی محمد محب اللہ نوری نے کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کا انداز حکمرانی سلاطین و ملوک کے لیے مشعل راہ ہے
تازہ ترین