سنن نسائی میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےاپنی صاحبزادی سیدہ فاطمہ زہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو (اور ان کے ذریعے اپنی امت کو ) یہ دعا صبح وشام پڑھنے کی تلقین فرمائی…
’’یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اَصْلِحْ لِیْ شَانِیْ کُلَّہُ وَلاَ تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ‘‘۔
’’اے زندہ و جاوید!اے قائم و دائم ذات !میں تیری ہی رحمت کے ذریعے مد د طلب کرتا ہوں،تو میرا ہر کام سنوار دے اور آنکھ جھپکنے کے برابر بھی مجھے میرے نفس کے سپرد نہ کرنا‘‘…(سنن نسائی )