• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمال مشرقی امریکا شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ، الرٹ جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمال مشرقی امریکا میں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آنے کے خدشے کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے طوفان سے نیویارک سٹی، بوسٹن اور دیگر بڑے شہر متاثر ہونے کا خدشہ ہے، نیویارک شہر کے لیے یہ پہلی برفانی طوفان کی وارننگ ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے طوفان اتوارسے مشرقی ساحل کے قریب ’’بم سائیکلون‘‘ میں تبدیل ہوگا، برفانی طوفان کی وارننگ ڈیلاویئر، مشرقی میری لینڈ، نیو جرسی، نیویارک سٹی اورجنوبی نیو انگلینڈ تک جاری کی گئی ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق فلاڈیلفیا سے نیویارک اور بوسٹن تک ایک فٹ یا اس سے زائد برف باری ہوسکتی ہے، برفانی طوفان سے پر پروازوں کی آمدورفت متاثر ہونے کا امکان ہے۔

چالیس میل فی گھنٹہ سے زائد تیز ہواؤں کے باعث درخت گرنے اور  بجلی کی بندش کا بھی خطرہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید