• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بروس لی کے انداز میں فائٹ کرنےوالے ’دادا ابا‘


نن چاقو ایک ایسا جاپانی ہتھیار ہے جسے عام طور پرآپ نے مارشل آرٹ اور کراٹے کے کھلاڑیوں کو ہی استعمال کرتے دیکھا ہو گا لیکن جناب اب تو معمر افراد نے بھی اسے چلانے میں مہارت حاصل کر لی ہے۔

جی ہاں سوشل میڈیا پر اپ لوڈیہ ویڈیو ایک ایسے دادا ابا کی ہے جوبروس لی کے سب سے بڑے مداح ہیں اوربروس لی ہی کی طرح مہارت سے نن چاقو چلاتے اور کراٹے پیش کرتے ہیں ہے ۔ انہیں دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔

بجلی کی سی تیزی سے نن چاقو کواپنے جسم کے اردگرد گھماکر ان دادا ابا نے اپنی صلاحیت کا جو مظاہرہ پیش کیا اس دوران نہ تو توازن بگڑنے دیا اور نہ ہی نن چاقو کی ضرب سے چوٹ لگوائی۔جناب ٹھیک ہی کہتے ہیں مہارت ہو تو ایسی۔۔۔لیکن ساتھ ہی ساتھ احتیاط بھی ضروری ہے۔۔

تازہ ترین