• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں بیگم کلثوم نواز شریف کے لئے دعائے مغفرت

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے لئے ن لیگ جاپان کے سینئر رہنما حافظ شمس کی جانب سے ایصال ثواب کا اہتمام کیاگیا جس میں پاکستان سے آئے ہوئے معروف اداکار سہیل احمد نے بھی شرکت کی ۔

ن لیگ جاپان سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے محترمہ کلثوم نواز کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ سینئر لیگی رہنما حافظ شمس نے مرحومہ کی سیاسی جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محترمہکلثوم نواز نے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے مشکل وقت میں ایک آمر کے سامنے ڈٹ کر جدو جہد کی اور ملک میں جمہوریت کی واپسی کی داغ بیل ڈالی۔ انھوں نے تین بار خاتون اول ہونے کے باوجود کبھی اپنی پوزیشن کا سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا وہ ایک درد دل رکھنے والی خاتون تھیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہمرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ ہونے والی سیاسی زیادتیوں کے باوجود انہوں نے ہمیشہ صبر کا دامن تھامے رکھا ۔حافظ شمس نے دعاکی کہ اللہ تعالی محترمہ کلثوم نواز کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

دعائیہ تقریب میں تمام سیاسی ،سماجی و مذہبی جماتوں اور میڈیاکے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ،مسلم لیگ ن جاپان،پی پی پی، عوامی نیشنل پارٹی جاپان،پی ٹی آئی جاپان ،مہناج القرآن جاپان ،اسلامک سرکل آف جاپان،محمدیہ مسجد گما اور دیگر جماتوں کے سربراہوں اور مسلم لیگ ن جاپان کے مرکزی ہمدردوں اور ان کے ساتھ کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

ان میں چوہدری ضیاء الحاج ،فواد نعیم ارائیں، نعیم خان، علامہ شکیل ثانی . سکندر پسسیہ، شیخ عارف رانا، اشفاق فیصل ،نصیر عاطف بٹ، منا بھائی ہمایوں، نصیر خواجہ احمد بٹ، سردار اعجاز رفیق ، سراج قمر بھائی، مہر جاسم ،امین بٹ ، حافظ عمران، مہر عثمان، میاں زبیر، طیب باگڑی ،مہر چاند اکرم واہلیہ مہر شاہد، انصب بشیر، ملک عامر سلیم ،سائیں راشد صمد خان اور دیگر نے شرکت کی۔

تازہ ترین