• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



جرمنی میں والدین کے موبائل فون استعمال کرنے کے خلاف احتجاجاً ننھے بچے سڑکوں پر نکل آئےاور والدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موبائل فون استعمال کرنے کے بجائے ان پر توجہ دیں۔

جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں بینرزاٹھائے سڑکوں پرمارچ کرتے ہوئے ان بچوں نے نعرے بھی لگائے اور والدین کو موبائل فون کا استعمال کم کرنے اور ان کی ذمہ داری کا احساس دلانے کی کوشش کی ۔

احتجاجی ریلی میں 150 بچوں نے شرکت کی ۔

انہوں نے اس احتجاج کے لیے باقاعدہ ایک نعرہ تیار کیا جس میں مطالبہ تھا کہ 'میرے ساتھ کھیلیں، اپنے فون سے نہیں!

تحقیق کے مطابق جن بچوں کو والدین کی جانب سے توجہ نہیں ملتی وہ اپنے آپ کو تنہا اور غیر اہم محسوس کرتے ہیں اور نتیجتاً دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں۔



تازہ ترین