• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے سفیر یائو جنگ نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں خطے کے خوشحال مستقبل کےلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

عبدالرزاق دائود نے کہا کہ سی پیک سے پاک چین معاشی و تجارتی تعلقات میں بہتری آئی ہے ۔

چینی سفیر سے ملاقات میںمشیر تجارت نے نومبر میں شنگھائی انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں پاکستان کو بطور “اعزازی مہمان خصوصی “بلانے پر شکریہ ادا کیا ۔

چینی سفیر نے بتایا کہ پاکستانی اشیاء کی خریداری کے لیے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان آ رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ پاکستانی برآمدکنندگان اور برآمدات میں اضافے کے لیے ایسے وفد بہت اہم ہیں۔

تازہ ترین