راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شاہد مبین نے ضلع کونسل جہلم کی طرف سے 82سکیموں کے ٹینڈر منسوخ کرنے کا حکم معطل کردیا۔وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری بشیر نے خرم مسعود کیانی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا کہ سی ای او ضلع کونسل جہلم نے نو منتخب ایم این اے ایم پی ایز کے دبائو پر ٹینڈر منسوخ کئے ہیں۔