• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی اور معاشرے کی تعمیر میں ان کی تعلیمات آج بھی افادیت کی حامل ہیں۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت میں حضرت امام حسینؓ کی شہادت کی یادمیں منائے جانے والے عشرےکے موقع پر داؤدی بوہرہ برادری کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔

نریندر مودی نے حضرت امام حسین ؓ کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین ؓہمیشہ نا انصافی کے خلاف سینہ سپر رہے اور امن و انصاف کی سر بلندی کے لئے جام شہادت نوش کیا۔

مودی نے داؤدی بوہرہ کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کے ذریعہ کئے گئے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے اتحاد اور محبت سے وابستگی ان کی تعلیمات کی روشن مثال ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی پر فخر ہے، اپنے حال پر اعتماد ہے اور اپنے روشن مستقبل کے لیے پریقین ہیں۔

تازہ ترین