• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے پاکستانی فلموں کو نمائش کی اجازت دیدی، فواد چوہدری

وزیرا طلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستانی فلموں کو نمائش کی اجازت دے دی ہے ۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگلے 2سال میں فلمی صنعت کو منافع بخش بنادیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 6ماہ میں پی ٹی وی اسپورٹس،ہوم اورنیوزکوایچ ڈی اپ گریڈکردیاجائیگا۔

وزیر اطلاعات نے اووسیز پاکستان کو فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ یہ سیکٹر اپنے سرمایہ کاروں کو مایوس نہیں کرےگا۔

تازہ ترین