• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوکرین میں رنگا رنگ کڈز فیشن ویک 2018کا انعقاد کیا گیا۔بچوں نے پروفیشنل ماڈلز کی طرح ریمپ پر جلوے بکھیرے تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔

تین روزہ فیشن ویک کا انعقاد بچوں کے ملبوسات تیار کرنے والے معروف ڈیزائنرز کی جانب سے کیا گیا جس میں موسم گرما اور بہار کی مناسبت سے ملبوسات پیش کیے گئے۔

فیشن ویک کے دوران ننھے منے بچوں نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر واک کی اور فیشن کے جلوے بکھیرے۔

پروفیشنل ماڈلز کی طرح ریمپ پر واک کرتے ننھے بچوں کو دیکھ کر حاضرین خوب محظوظ ہوئے اور انکی صلاحیتوں پر داد دیتے دکھائی دیئے۔

تازہ ترین