• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنیش چتروتی پر آرتی اتارتے وقت کترینا نے تھالی الٹی گھمادی


گنیش چتروتی تہوار کی رسومات کے دوران آرتی اتارتے وقت کترینا کیف نے تھالی الٹی گھمادی جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میںاداکار سلمان خان کے گھر گنیش چتروتی تہوار کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کترینا کیف سمیت بالی ووڈ کے نامور فنکاروں نے شرکت کی۔

دوران تقریب گنیش چتروتی تہوار کی رسومات سرانجام دیتے وقت سلمان خان اور ان کے عزیزوں نے تھالی کو سیدھے سے الٹے ہاتھ کی جانب گھمایا، کترینا کی باری آئی تو انہوں نے تھالی کو الٹے سے سیدھے ہاتھ کی جانب گھماڈالا۔



کترینا کی اس حرکت پر پرستاروں ان سے ناراض ہوگئے اور انہیں سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیا۔

ان کےمداحوں کی جانب سے انہیں سوشل میڈیا پر خوب سنائی جارہی ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’پہلے رسم سیکھ کر آئیں۔‘

تازہ ترین