ہالا(نامہ نگار) ضلع مٹیاری میں گانے بجانے اورفلموں کی نمائش پرپابندی شراب اور منشیات گٹکا مین پوری کی کھلےعام فروخت کے خلاف شہریوں کااحتجاج تفصیلات کے مطابق ہالا نیو سعیدآبادبھٹ شاہ اڈیرولعٰل مٹیاری ہالااولڈخیبرسمیت ضلع بھرمیں ہوٹلوں پر وڈیو فلموں کےساتھ ہرقسم کے گانے بجانے کیبلزپربھارتی اور دیگر چینلز کی نشریات اور اسپیکر کےاستعمال پرمکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ متعلقہ تھانوں کی پولیس کی چشم پوشی کے باعث تمام کیبلزآپریٹرزہوٹل مالکان کوآڈیووڈیوگانےبجانےجبکہ ہالاوائن اسٹور سمیت چرس افیونبھنگ گٹکا مین پوری اوردیگرنشہ آوراشیاءکی کھلےعام فروخت پرمذہبی سماجی اورشہری تنظیموں نےسخت احتجاج کرتےہوئےکہاہےکہ شراب کی فروخت استعمال اوربرائیوں کےفروغ سےنہ صرف عاشورہ محرم کاتقدس پامال ہورہاہےبلکہ نشہ کےعادی افراد مجرمانہ سرگرمیوں کےذریعہ چوری اورلوٹ مار کرتے ہوئے شہریوں کیلئےعذاب بنےہوئےہیں۔ انہوں نےعدلیہ حکومت اوراعلیٰ حکام سےضلع مٹیاری میں شراب گٹکا مین پوری اوردیگرسماجی برائیوں کوفوری بندکرانےکامطالبہ کیاہے۔