• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے انوکھا اقدام


یوں تو گاڑی چلانے والوں کیلئے ذرا سا فاصلہ بھی اس کے بغیر طے کرنا دشوار ہوتا ہے لیکن پیرس اور برسلزمیں تو تمام کار سواروں نے اپنی گاڑیاں ہی چھوڑ دیں۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس اور بیلجیئم کے دار الحکومت برسلز سمیت دیگر یورپی شہروں میں کار فری ڈے منایا گیا جسکے تحت عام عوام نے اپنے ذاتی گاڑیوں کو گھر پر ہی چھوڑتے ہوئے بائیسائیکلز اورپیدل سڑکوں پر سفر کیا۔

اس ایونٹ کے موقع پر مختلف شہر وں کی مخصوص سڑکوں پر موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اور بسوں کا داخلہ سختی کے ساتھ ممنوع تھا۔

واضح رہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں بڑھتی ہوئی آلودگی سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

تازہ ترین