• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں بی جے پی کے کارکن نے خوش آمدی کی انتہا کردی


کسی کی خوش آمد کیلئے پیر دھو دھو کر پینے کا محاورہ تو آپ نے سن ہی رکھا ہوگا لیکن اب یہ محاورہ حقیقت بن چکا ہے۔

بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران حکمراں جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ایک کارکن نے اپنی جماعت کے ایک ایم پی کے پاؤں دھو کر پی ڈالے۔

کارکن نے پانی سے بھراپیالہ زمین پر رکھ کرایم پی نشیکانت دوبے کے پیر اس میں رکھ کر دھوئے اور پھر اس گندے پانی کو پی گیا۔

دوسری جانب ایم پی نے بھی اس بات پر ذرا سی ناگواری کا اظہار نہ کیا بلکہ لوگوں کو یہ جتاتا رہا کہ یہ عوام کا انکے لئے پیار ہے۔

تازہ ترین