• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھنگ کو بھارت میں قانونی کر دینا چاہیئے ، اُدے چوپڑا

ممبئی ( جنگ نیوز )’محبتیں ‘سے اپنے فلمی سفر کا آ غاز کرنے والے بھارتی اداکار اُدے چوپڑا کا کہنا ہے کہ ملک میں بھنگ کے استعمال کو قانونی کر دینا چاہیئے ،کیونکہ یہ ایک بہت بڑا آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے اور اس کے طبی فوائد بھی ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میرےخیال سے بھارت میں بھنگ( ماریجوانا) کو قانونی کر دینا چاہیئے ، یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے اورملک میں قانونی طور پر ٹیکس عائد کرکے اسے آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ بنایا جا سکتا ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے ساتھ اس کے لاتعداد طبی فوائد بھی ہیں ، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اسے خود استعمال نہیں کرتے ہیں ۔ ماریجوانا کے پودے کے ساتھ بھارت کی قدیم تاریخ وابستہ ہے اس لئے وہ اس بارے میں یہ خیالات رکھتے ہیں ۔ یہ ایک دانشورانہ اقدام ہو گا ۔ اُدے چوپڑا نے بھارتی حکومت سے یہ مطالبہ ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا ہے ۔ اُدے چوپڑا نے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ بھنگ سے وابستہ جرائم کم ہوجائیں گے لیکن سب سے اہم بات یہ کہ اس کے بہت سے طبی فوائد بھی ہیں ۔ اُدے چوپڑا کے بیان پر ممبئی پولیس میدان میں آگئی ہے ۔ پولیس کے محکمے کے افسر نے اپنی ٹوئٹ میں رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سر بھارتی شہری ہونے کے ناطے آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ عوامی پلیٹ فارم پر اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں لیکن ایک بات اپنے ذہن میں رکھیں کہ بھارت میں بننے والے 1985ء کے نارکوٹکس، ڈرگس، اینڈ سائکو ٹروپک سبسٹینس ایکٹ کے تحت بھنگ کا استعمال، اسے رکھنا اور اس کی نقل و حمل قابلِ تعزیر جرم ہیں، آپ اس بات کو بھی پھیلائیں۔
تازہ ترین