• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومنہ مستحسن کی یوٹیوب پر مقبولیت ، 100ملین ویوز حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی گلوکارہ

کراچی ( نیوز ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر 100 ملین ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں ہیں ۔ منومنہ مستحسن کا شمار بھی پاکستان کے ان خوش قسمت گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں اتنی زیادہ شہرت حاصل کی ہے ۔ مومنہ نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کےساتھ گایا ہوا گیت’ آفرین آفرین‘ سے شہرت حاصل کی۔انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ شروع میں ان کی گائیگی کو کوئی پسند نہیں کرتا تھا جس کے باعث انہیں شدید ذہنی ڈپریشن کا بھی سامنا رہا اور وہ کافی عرصہ گلوکاری سے دور رہیں ۔ لوگوں کی تنقید کے بعد مجھے ایسا لگنے لگا تھا جیسے نہ ہی مجھے گانا گانا آتا ہے اور نہ ہی گٹار بجانا ۔ میں نے گانا گانا ، لکھنا اور گٹار بجانا چھوڑ دیا تھا اور میں خود سے یہ پوچھتی رہتی تھی کہ کیا میں واقعی میں ایک اچھی گلوکارہ ہوں یا نہیں ۔ تاہم بعد ازاں مجھے احساس ہوا کہ دوسروں کی باتوں سے زیادہ خود پر یقین کرنا اہم ہے ، لوگ کہتے کہ میرے چہرے کے اتار چڑھاؤ گانا گاتے وقت ٹھیک نہیں ہوتے لیکن اس بات کی کسے پرواہ ہے کہ لوگ کیا کہتے ہیں یہ میرے چہرے کے اتار چڑھاؤ ہی ہیں جو میری گائیکی کو منفرد بناتے ہیں۔ 
تازہ ترین