• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی سیاحت میں ایشیا اوربحرالکاہل کے خطے کا حصہ 30 فیصد

اسلام آباد (اے پی پی) بین الاقوامی سیاحت میں ایشیا اور بحرالکاہل کے سیاحتی شعبہ کا حصہ 30 فیصد ہے اور سال 2016 کے دوران ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک نے سیاحت سے367 ارب ڈالر کمائے ہیں۔ سیاحت کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ سال 2000ءکے دوران بین الاقوامی سیاحت میں خطے کے ممالک کا حصہ 17 فیصد تھا جو 16 سال کے دوران دو گنا اضافہ سے 30 فیصد تک بڑھا ہے اور اس دوران عالمی سیاحوں کے 25 فیصد حصہ نے ایشیا و بحرالکاہل کے ممالک کو سیاحت اور سیر و تفریح کیلئے ترجیح دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاحتی مقامات کی ترقی اور سیاحوں کیلئے سہولتوں کی فراہمی سے سالانہ اربوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ اس سے قومی معیشت کی ترقی میں بھی مدد حاصل ہوگی۔
تازہ ترین