• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 15فٹبال:سندھ اور پنجاب کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایف ایف قومی انڈر15فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل منگل کو سندھ اور پنجاب کی ٹیموں کے درمیان پنجاب اسٹیڈیم میں کھلا جائے گا۔ سیمی فائنلز میں اسلام آباد اور بلوچستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور میں جاری ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز میں سخت مقابلے ہوئے۔ ماڈل ٹائون فٹبال اکیڈمی گرائونڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں سندھ اور اسلام آباد کی ٹیمیں مقررہ وقت میں گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ سندھ کی ٹیم نے پنالٹی ککس پر 4-3سے برتری حاصل کرکے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں بھی پنجاب اور بلوچستان کے درمیان سخت مقابلہ ہوا بلوچستان نے پہلے ہاف میں بلال کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔ دوسرے ہاف میں پنجاب کے شعیب کی کامیاب کوشش سے مقابلہ برابر ہوگیا، مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا تھا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پینالٹی ککس کا سہارا لیا گیا۔ پنجاب کی ٹیم 4-2سے فتح حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔
تازہ ترین