• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر اکیڈمیزفٹبال کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلیڈی ایٹر، ساسا، فیوچرلائن اور عثمان آباد فٹبال اکیڈمیز کی ٹیمیں انٹراکیڈمی فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ جہانگیر میموریل فٹبال اکیڈمی کے زیر اہتمام انڈر 19انٹراکیڈمی فٹبال ٹورنامنٹ کے آخری کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں عثمان آباد فٹبال اکیڈمی نے عبدالخالق لیجنڈ فٹبال اکیڈمی کو 4-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ایاز نے دو جبکہ حماد اور سمیر نے ایک ایک گول کیا۔ آخری کوارٹر فائنل میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری احمد علی راجپوت مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق اور نوشاد احمد بھی موجود تھے۔
تازہ ترین