• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کرا چی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ برادرز ایف سی نے خاصخیلی یو نین کو دوگول سے ہرا کر آل کراچی میئر کپ فٹبال چیمپئن شپ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ نارتھ برادرز ایف سی نے خاصخیلی یو نین 2-0 سے زیر کیا۔ دیگر میچوں میں آغا خان جیم خانہ نے آل غازی کو پینلٹی کک پر 5-3 سے، ینگ بلو چستان نے رضوان اسپورٹس کو پینلٹی کک پر 5-4سے، لیاری برادرز نے کیماڑی یو نین کو پینلٹی کک پر 5-3سے، سرحد اسپورٹس نے نارتھ مسلم کو 3-1سے، فرنٹیئر مجاہد نے شرافی محمڈن کو 1-0سے، نوالین سٹار نے ایف سی روورز کو پینلٹی کک پر 5-4سے، ینگ رشید آباد نے لسبیلہ اسٹوڈنٹس کو 1-0 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔
تازہ ترین