• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجالس امام حسین ؑکردار سازی کا بہترین ذریعہ ہیں، علامہ حسن ظفر

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہےکہ مجالس امام حسین ؑ عقائد و اعمال ،کردار سازی کا بہترین ذریعہ ہیں، اسلامی عقائد و نظریات اور فکر و فلسفے کی بات بھی ہوتی ہے اس کے علاوہ اتحاد بین المسلمین ،مسلمانوں کے مشترکہ مسائل کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے لہٰذا ہمیں عزاداری امام حسین ؑ اور مجالس کا احترام، حرمت اور اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس میں بھر پور شرکت کرنا چاہیئے۔
تازہ ترین