• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش چیمبر آف کامرس نے برطانوی گروتھ ڈائون گریڈ کر دی

لندن(جنگ نیوز)برٹش چیمبر آف کامرس (بی سی سی) رواں سال کی برطانوی اکنامک گروتھ کیلئے اپنی پیشینگوئی کو ڈائون گریڈ کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی برٹش چیمبر أف کامرس بھی تشویش کا اظہار کرنے والے ان اداروں اور فور کاسٹرز کی فہرست میں شامل ہو گیا جو برطانیہ کو متنبہ کر رہے ہیں بریگزٹ کی غیر یقینی صورت حال سے معیشت پر برے اثرات پڑ رہے ہیں۔ بی سی سی کے ماہرین اقتصادیات نے قبل ازیں 2019 مالی سال کیلئے 1.3 فیصد گروتھ کی پیش گوئی کی تھی جس کو کم کرکے انہوں نے 1.1 فیصد کر دیا ہے جبکہ 2020 کیلئے بھی اقتصادی گروتھ کی پیش گوئی 1.4 فیصدسے کم ہو کر 1.3 فیصد کر دی ہے ۔ بی سی سی کے تجزیے کے مطابق ریکارڈ کے اعتبار سے برطانیہ کو اوسط اقتصادی گروتھ کے حوالے سے دوسری کمزور ترین دہائی کا سامنا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ برطانوی بزنس انویسٹمنٹ اور ایکسپورٹ گروتھ سست ہے۔ بی سی سی کے ڈائریکٹر جنرل ایڈم مارشل نے کہا کہ اس فور کاسٹ سے فلپ ہیمنڈ پر یہ دبائو بڑھے گا کہ وہ ایسا بجٹ پیش کریں جس سے مشکلات سے درچار بزنسز کو سپورٹ مل سکے۔ جولائی کے وسط میں برطانوی معیشت کا پھیلائو صرف 0.6 فیصد تھا۔ جاب مارکیٹ کو معیشت کے استحکام کا ذریعہ خیال کیا جا رہا ہے۔ تجزیے کے مطابق بیروزگاری کی شرح 40 برسوں میں بدستور پست ترین سطح پر رہنے کی توقع ہے۔ بزنسز کو خاصے سکلز گیپ کا سامنا درپیش رہے گا۔ بریگزٹ کی غیر یقینی صورت حال سے کئی فزمز مشکلات سے دوچار ہو رہی ہیں۔ ہ ٹریڈنگ بزنسز کو درپیش سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا جا رہا۔ دی نیو اکنامک فائونڈیشن(این ای ایف) نے کہا کہ کئی حکومتی ڈیپارٹمنٹس کسی قسم کے سپینڈنگز پروٹیکشنز نہیں ہیں۔ جیسا کہ پریژن پبلک ہیلتھ اینڈ ہائوسنگ ان شعبوں کو 2023-2022 میں فنڈنگ کی خاصی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جس کی وجہ سے ان اداروں کی اچھی پبلک سروسز کی فراہمی کی صلاحیت پر زد پڑے گی۔ این ای ایف نے کہا کہ برٹش پریژن کو اگلی دہائی کے وسط میں 70 ملین پونڈ سالانہ کے بجٹ بلیک ہول کا سامنا ہوگا۔ پبلک ہیلتھ کیلئے فنڈنگ میں ایڈکشن سروسز کو کور کیا جاتا ہے۔ اور کو بھی اگلی دہائی کے وسط میں 80 ملین پونڈ کی کٹوتی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین