• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:چیف سیٹلمنٹ کمشنرکابیان قلمبند، فریقین یکم اکتوبرکوطلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے چیف سیٹلمنٹ کمشنرکابیان قلمبندکرکے فریقین کوآئندہ بحث کےلئے یکم اکتوبرکےلئےطلب کرلیاہے،قبل ازیں کنٹونمنٹ اراضی سے ملحق موضع جنگل محمدخان کی 47 ایکٹراراضی کے کیس میں سیٹلمنٹ عملےکی کارروائی کومشکوک قراردے کرعدالت عالیہ نےریونیواتھارٹی کوان پرسن طلب کیاتھا جس میں چیف سیٹلمنٹ کمشنرمہراسلم حیات سیال پیش ہوئے اوربتایاکہ مذکورہ اراضی الاٹمنٹ کا ریکارڈ دفتر میں دستیاب نہیں اورنہ ہی ایسی کوئی فائل موجودہے جومبینہ الاٹیوں کے مؤقف کی تائید کرے لہذاعدالت مزیدوقت دے تاکہ چھان بین کرکے دیگر حقائق کی تفصیل پیش کی جاسکے ،اس موقع پرضلعی انتظامیہ کے وکیل نےبتایاکہ اس میں مبینہ الاٹیوں کاقبضہ ہے اورنہ ہی یونٹس کاریکارڈمقامی دفترمیں موجودہے ،جس پر عدالت نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ظا بطہ دیوانی کی دفعہ (12(2کے تحت ائرفراڈکی درخواست میں حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرپیش ہونےکاحکم دیاہے۔
تازہ ترین