• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، متعدد ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضےسے ناجائز اسلحہ اور چرس برآمد کر لیا ہے،محلہ غریب آباد سے احمد عرف بڈا کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30 بور پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں، لوہاری گیٹ پولیس نے شاہ شمس پارک کے قریب سےد وسیم کو گرفتار کرکے 30 بور پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں جبکہ راجہ رام پولیس نے خان محمد سے 30 بور کا پستول برآمد کیا ہے،مخدوم رشید پولیس نے بدنامہ زمانہ منشیات فروش کوگرفتار کرکے 440 گرام چرس برآمد کرلی اور ملزم جاوید شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے غیر قانونی طور پر ایل پی جی کی ریفلنگ کرنے والے پر چونگی نمبر 9 سےرمضان کو گرفتار کر لیا ہے ، تیز رفتاری پر ٹریکٹر ڈرائیور قاسم، طاہر اور وین کے ڈرائیور غلام رسول کو حراست میں لے لیا۔
تازہ ترین