• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمولی چپقلش، 20افراد کا نوجوان پر تشدد،نقدی اور گھڑی چھین لی

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں معمولی چپقلش کا بدلہ لینے کیلئے 20 افراد نےنوجوان کو زخمی کرکے ہزاروں روپے کی نقدی اور گھڑی چھین لی،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے، شالیمار کالونی کے رہائشی طارق محمود نے تھانہ گل گشت میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے اسکا بھتیجا فیصل کالج سے گھر آرہا تھا جسے راستے میں زبیر نوید حسن سلیمان ذیشان سمیت 20 مسلح افراد نے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا پرس گھڑی وغیرہ اٹھا کر فرار ہو گئے، پولیس نےمقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
تازہ ترین