• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کیلئے بیگم کلثوم کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، عطاء اللہ محمد زئی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر عطاء اللہ محمد زئی نے جاتی امرا میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دلی رنج وغم اور تعزیت کااظہار اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر میر عطاء اللہ محمد زئی نے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کی بقاء اور بحالی کیلئے خدمات اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا انہوں نے گھریلو خاتون ہونے کے باوجود مشرف کے دور آمریت میں اپنے شوہر میاں محمد نوازشریف اور ن لیگ کا دلیری سے ساتھ دیا اور آمر کے سامنے ڈٹ گئیں بیگم کلثوم نواز کی جدوجہد کے نتیجےمیں تحریک مضبوط ہوئی اور آخر کار آمریت کے اندھیرے کادور ختم ہو گیا انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جمہوریت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اس موقع پر سید اخلاق شاہ ایڈووکیٹ، نظام اچکزئی، نسیم الرحمن ملا خیل بھی ان کے ہمراہ تھے علاوہ ازیں گزشتہ روز کوئٹہ پہنچنے کے بعد انہوں نے ایم پی اے ہاسٹل میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی ۔
تازہ ترین